بھارتی موسیقی کے لیجنڈری گلوکار سونو نگم نے پاکستانی پاپ اسٹار علی ظفر کے ساتھ اپنے تعلقات اور محبت کا اظہار کیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں سونو نگم نے انکشاف کیا کہ وہ علی ظفر کے ساتھ مستقل رابطے میں رہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ہر ہفتے یا دو ہفتے بعد علی ظفر سے بات کرتا ہوں، وہ نہایت اچھے اور عظیم انسان ہیں۔
سونو نگم نے کہا کہ میں ان لوگوں سے زیادہ لگاؤ محسوس کرتا ہوں جس کی سوچ اور اقدار مجھ سے ملتی ہوں۔
اس سے قبل اسی انٹرویو میں انہوں نے پاکستانی لوک گلوکار عطااللّٰہ عیسیٰ خیلوی کو اپنی زندگی میں اہم مقام دینے کا اعتراف کیا اور ان کے ساتھ جڑی یادوں کو بھی تازہ کیا تھا۔
سونو نگم نے بتایا کہ اپنے کیریئر کے آغاز میں وہ عطااللّٰہ کے مشہور گانے ’اچھا صلہ دیا‘ تو نے میرے پیار کا گایا کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عطااللّٰہ عیسیٰ خیلوی کے گانوں نے میرے کیریئر کو ایک نیا رُخ دیا اور میں ہمیشہ ان کا شکر گزار رہوں گا۔