روسی افواج نے یوکرینی دارالحکومت کیف پر راتوں رات بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملہ کردیا۔ روسی حملے میں اموات کی تعداد 10 ہوگئی جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف پر گزشتہ رات ہونے والے روسی حملے میں 2 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک، 38 زخمی اور 7 اضلاع میں رہائشی اور دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
یوکرینی صدر نے روس پر نئی پابندیوں کا مطالبہ کر دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ کیف پر گزشتہ ر ات ہونے والے حملے سے ظاہر ہے روس کو حقیقی سفارتکاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روس مذاکرات کی میز کے بجائے بیلسٹک میزائلوں کو چُنتا ہے۔ روس جنگ ختم کرنے کے بجائے قتل وغارت گری جاری رکھے ہوئے ہے۔