• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا یوکرین پر فضائی حملہ، برطانیہ میں روسی سفیر کی دفتر خارجہ میں طلبی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

روس کی جانب سے یوکرین پر رات گئے فضائی حملے پر برطانیہ نے لندن میں متعین روسی سفیر کو طلب کرلیا۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ میں تعینات روسی سفیر کو طلب کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روسی حملے میں عام شہری جان سے گئے، برٹش کونسل اور یورپی مشنز سمیت متعدد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ 

ادھر کیف سے خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین پر روسی حملے میں 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید