• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بروس ولس بیٹیوں کی وجہ سے الگ رہتے ہیں، اہلیہ کا انکشاف

بروس ولس اپنی بیماری سے قبل موجودہ اہلیہ اور بچیوں کے ساتھ(تصویر سوشل میڈیا)۔
بروس ولس اپنی بیماری سے قبل موجودہ اہلیہ اور بچیوں کے ساتھ(تصویر سوشل میڈیا)۔

امریکی فلموں کے ماضی قریب کے ایکشن ہیرو بروس ولس 2023 سے ڈیمنشیا (نسیان) کی ایک بہت کم لاحق ہونے والی قسم فرنٹوٹیمپورل میں مبتلا ہیں، اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔

انکی اہلیہ ایما ہیمنگ نے انکشاف کیا کہ 70 سالہ اداکار اس وقت الگ رہتے ہیں، ایما کے مطابق بروس ولس نے ایسا اپنی بیٹیوں کی وجہ سے کیا ہے۔ 

اس حوالے سے حال ہی انکی اہلیہ نے امریکی براڈکاسٹنگ کمپنی کے شو میں گفتگو کے دوران بتایا جاتا ہے کہ بروس ولس مجھ سمیت اپنی بیٹیوں 13میبل اور 11 سالہ ایولائن سے الگ اور کل وقتی تیمار داری میں رہائش پذیر ہیں۔ 

49 سالہ ایما ہیمنگ کے مطابق وہ ہم سے قریب ہی پروفیشنل معاونین کے ساتھ رہتے ہیں۔ ایما، جو مصنفہ، ایکٹیوسٹ اور سابق ماڈل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بروس نے ایسا اپنی بیٹیوں کے لیے ایسا کیا، تاکہ بچییاں انکی وجہ سے متاثر نہ ہوں۔ 

بروس اپنی موجودہ اور سابق اہلیہ اور تین بڑی بیٹیوں کے ساتھ(تصویر سوشل میڈیا)۔
بروس اپنی موجودہ اور سابق اہلیہ اور تین بڑی بیٹیوں کے ساتھ(تصویر سوشل میڈیا)۔

انھوں نے کہا گو کہ ہم الگ رہتے ہیں لیکن خاندان مکمل طور پر یکجا ہے اکثر ناشتے اور ڈنر پر انکے پاس جاتے ہیں۔ 

ایما نے انکی بیماری کی ابتدائی اعلامات کے متعلق بھی بتایا، جس میں وہ خاموش اور دور دور رہنے لگے تھے اور اپنے پسند کے کاموں جیسے کہ بچوں کو اسکول چھوڑنے جانے میں دلچسپی لینا چھوڑ دی تھی، حالانکہ انکا یہ مزاج ہی نہیں تھا۔ 

واضح رہے کہ اپنے عہد کے شہرت یافتہ اداکار بروس ولس کی ایما کے ساتھ 2009 میں شادی ہوئی اور انکی دو بیٹیاں ہیں۔ جبکہ اس سے قبل بروس کی معروف اداکارہ ڈیمی مور سے 1987 سے 2000 تک ازدواجی رشتہ قائم رہا اور ان سے تین بیٹیاں، رومر (37 سالہ)، اسکاؤٹ (34 سالہ) اور ٹالولا (31 سالہ) ہیں۔

بروس ولس 1988 سے 2013 تک ڈائی ہارڈ فرنچائز فلموں میں جان میکلین کے کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید