• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ نے بھی آرمی ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر، ساجد چوہدری ) سینیٹ نے بھی آرمی ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا پاکستان نیوی اور ائیر فورس بل بھی کثرت رائے سے منظور کر لئے گئے ،  سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل بھی کثرت رائے سے منظور، اتحادی جماعت پیپلز پارٹی   کے اعتراض پر نیشنل ایگری ، ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام ذکابل موخر،بل نائب وزیر اعظم و سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کئے۔ اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے اعتراض پر نیشنل ایگری ، ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کابل موخر، جمعہ کو سینیٹ اجلاس کے موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان آرمی اور پاکستان ائیر فورس ترمیمی بل پیش کئے،انہوں نے کہاکہ دونوں ایوانوں سے 27ویں آئینی ترمیم منظور ہوئی جس کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا جس پر چیئرمین سینیٹ نے دونوں بلز پر اراکین سے شق وار رائے لینے کے بعد کثرت رائے کی بنیاد پر منظور کر لیا ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان نیوی ترمیمی بل پیش کیاچیئرمین سینیٹ نے بل پر اراکین سے شق وار رائے لینے کے بعد کثرت رائے کی بنیاد پر منظور کر لیا۔ ایوان بالا نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا ،بل وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پیش کیا۔ادھرسینٹ میں تقریباً پچاس منٹ کی ایکسرسائز کے بعد چیئرمین قائمہ کمیٹی اور حکومتی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے ارکان کے بعض ترامیم پر اعتراض پر حکومتی نیشنل ایگری ، ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کابل موخر کر دیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید