• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی سستی ہوئی ہے، جنہیں سستی بجلی نظر نہیں آ رہی ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے: اویس لغاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت سستی ہوئی ہے، بلوں میں فرق آیا ہے، جنہیں بجلی کے بلوں میں کمی نظر نہیں آ رہی ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اویس لغاری نے کہا کہ ایک کروڑ 80 لاکھ صارفین 70 فیصد ڈسکاؤنٹ پر بجلی لے رہے ہیں، لوگ سولر پینل لگا کر خود کو دو سو یونٹ سے نیچے لے کر گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیٹ میٹرنگ والے آئی پی پیز بننے جا رہے ہیں، نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے چار روپے فی یونٹ بوجھ عوام پر پڑے گا، ہم اس معاملے کو ایسے نہیں چھوڑ سکتے۔

اویس لغاری نے یہ بھی کہا کہ ہم پر یہ الزام نہیں لگ رہا کہ ہم سیاسی بھرتیاں کر رہے ہیں، لوگ اختیارات کے پیچھے جنگ لڑتے ہیں ہم نے کمپنی کو بااختیار بنایا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں سیلاب آیا ہے وہاں صارفین کو ریلیف دیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ توانائی کی پریس کانفرنس کے دوران لیسکو نے سیلاب متاثرین کے لیے ایک دن کی سیلری عطیہ کردی۔

لیسکو کے سی ای او نے 2 کروڑ روپے کا چیک وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری کے حوالے کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید