لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس کیس کی سماعت کی۔
پولیس نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے ملزم شاہ ریز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
شاہ ریز کو 21 اگست 2025 کو ثبوتوں کی بنیاد پر باقاعدہ گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کو 22 اگست 2025 کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزم شاہ ریز خان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔