باڈی لینگویج کے ماہر نے پرنس ہیری اور میگھن مارکل کے درمیان ناگوار تعلق کو اجاگر کردیا۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جوڑے نے نیو یارک ٹائم 100 سمٹ میں شرکت کی، اس موقع پر ایک مشکل لمحے نے ان کے ناگوار تعلق کی نشاندہی کی۔
باڈی لینگویج ایکسپرٹ جوڈی جیمز کے مطابق 44 سالہ میگھن مارکل تقریب میں مرکز نگاہ تھیں اور 40 سالہ پرنس ہیری اُن کے سائے کی طرح یا باڈی گارڈ جیسےلگ رہے تھے۔
ایکسپرٹ نے مزید کہا کہ ہیری جو شاہی زندگی گزارتے تھے، میگھن کے ساتھ تقریب میں باوقار شوہر کے بجائے باڈی گارڈ جیسے لگ رہے تھے، کار سے اترنے کے بعد اہلیہ تک پہنچے۔
اس لمحے پر میگھن مارکل اپنے شوہر کے ہاتھ بڑھانے کو نظر انداز کردیتی ہیں، جس کے بعد پرنس ہیری کا ہاتھ لٹک جاتا ہے اور وہ اپنی شرمندگی چھپانے کےلیے انہیں پینٹ کی پچھلی طرف لے جاتے ہیں، ان کے چہرے پر شرمیلی مسکراہٹ آجاتی ہے۔
پرنس ہیری کی اہلیہ نے تقریب میں اپنی مصروفیات، نئے منصوبوں اور بیٹے کے دانت ہلنے کی خبر بھی شیئر کی اور ساتھ ہی ذہنی سکون کےلیے آن لائن موجودگی کم کرنے پر بات کی۔
میگھن مارکل نے تقریب میں شوہر کی والدہ شہزادی ڈیانا کی قیمتی گھڑی پہن رکھی تھی، انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ خود کو غلطیاں کرنے کی گنجائش دیتی ہیں۔
باڈی لینگویج ایکسپرٹ نے یہ بھی کہا کہ شہزادہ ہیری اس بات کے عادی ہیں کہ انہیں اہمیت اور توجہ دی جائے اور عوامی جگہوں پر تعریف کی لیکن میگھن مارکل کے ساتھ اس لمحے میں ہیری ہچکچاہٹ کا شکار نظر آئے۔
جوڈی جیمز کے مطابق جوڑے کی زندگی میں یہ پہلا موقع نہیں جب ہیری اور میگھن کے تعلق میں ناگواری کا لمحہ سامنے آیا ہے، کولمبیا کے 2024ء کے دورے کے دوران بھی ایسا ہی کچھ لگا تھا۔
اس دورے میں میگھن پر اعتماد اور پرجوش نظر آئیں جبکہ ہیری گرمی سے بے چین نظر آئے اور اہلیہ کو ایسے دیکھتے رہے ہیں جیسے وہ اُن کی رہنمائی کیلئے چل رہے ہیں۔