• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کا نوجوانوں کو بذریعہ قرعہ اندازی 24 دبئی کے ٹکٹس دینے کا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں فلاحی ادارے کے تحت آئی ٹی انٹری ٹیسٹ کی تقریب میں شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعے 24 دبئی کے ٹکٹس دینے کا اعلان کیا۔

ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے تقریب میں شریک ایک طالبہ کو بطور انعام عمرے کا ٹکٹ بھی دیا۔

ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹ گرا دیں گے، ہماری پوری کوشش ہے کہ نوجوان اپنے پیروں پر کھڑے ہوں۔

قومی خبریں سے مزید