• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افراد اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے نقدی و زیورات لوٹ کر فرار

ملتان (سٹافرپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابقتھانہ ممتاز آباد کے علاقےمیں مسلح افراد عثمان کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میںرشید سے نقدی لوٹ لی گئی، تھانہ نیو ملتان کے علاقہ سے افضال کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، سیتل ماڑی کے علاقہ سے تحسین سے نقدی جب کہ عدنان سے موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ حرم گیٹ کے علاقہ سے افضل کا 35 ہزار مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا، تھانہ حرم گیٹ کے علاقہ سے احسن کا ایک لاکھ مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا،تھانہ کینٹ کے علاقہ سے زاہد جب کہ جلیل آباد کے علاقہ سے نعمان کا موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ چہیلک کے علاقہ سے احمد کا موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ مظفر آباد کے علاقہ سے امجد کا موبائل فون چھین لیا گیا،تھانہ قطب پور کے علاقہ سے عدنان کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا،تھانہ شاہ شمس کے علاقہ سے غلام عباس کی دکان سے سامان چوری ہوگیا جب کہ تھانہ قادرپوراں کے علاقہ سے نوید کے لاکھوں روپے مالیت کے جانور چوری کرلئے گئے۔
ملتان سے مزید