ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان نے گزشتہ روز جلال پور پیروالہ کا دورہ کیا،انہوں نےشہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیے جانے کے عمل کا جائزہ لیا،ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنرنے لائف جیکٹس پہن کر کشتیوں میں سفر کیا اور دریائے علاقوں سے لوگوں کو فلڈر ریلیف کیمپس میں منتقل کرایا۔