ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیمِ تاجران پاکستان ملتان کے ضلعی صدر جعفر علی شاہ نے عوام اور تاجر برادری سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ نازک حالات میں سیلاب متاثرہ بھائی بہنیں کھلے آسمان تلے بے سہارا اور مجبور بیٹھے ہیں، جنہیں ہماری فوری امداد اور توجہ کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کے ساتھ کھڑی رہی ہے، اس بار بھی میدانِ عمل میں آکر متاثرین کے لیے بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا ہم سب کا فرض ہے۔ جعفر علی شاہ نے کہا کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنا سب سے بڑی نیکی ہے، اس لیے مخیر حضرات اور عوام الناس دل کھول کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔