ملتان ( سٹاف رپورٹر)محکمہ داخلہ کی ہدایت پر اسیران کے بچوں کی شادیوں کے لئے اقدامات شروع کردے گئے 130 قیدیوں کی جانب سے انکے بچوں کی شادیوں کرائے جانے کی درخواستیں موصول ہوگئیں تفصیل کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ہدایات جاری گئیں تھیں کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں قید ایسے قیدی جو اپنے بچوں کی شادیوں کے لئے امداد کے خواہاں ہیں تو وہ درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں محکمہ داخلہ کی جانب سے یہ زمہ داری سوشل ویلفئر کو سونپی گئی ہے ملتان ڈویژن کی جیلوں سے اب تک 140 قیدیوں نے اپنی درخواستیں جمع کرادی ہیں ذرائع کے مطابق سوشل ویلفئر کی ٹیمیں جیلوں کا وزٹ کریں گیں اور مزید ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد قیدیون کے بچوں اور بچیوں کی شادی بارے اقدامات اٹھائینگے۔