ملتان (سٹاف رپورٹر) میلاد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام بزم عاشقان رسول ﷺ کا 17واں سالانہ جلوس جشن میلاد النبی ﷺ نواں بھٹہ نواب پور روڈ سے برآمد ہوا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا دیوان کے باغ پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کی قیادت صدر میلاد فاؤنڈیشن زاہد بلال قریشی سمیت دیگر رہنماؤں نے کی۔ ریلی میں سیکڑوں عشاقان رسول ﷺ نے شرکت کی۔ اختتام پر درود و سلام، دعا اور لنگر تقسیم کیا گیا۔