ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم پنجاب نے 5ویں اور چھٹی جماعت کے امتحانات بھی بورڈز کی سطح پر لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بورڈ امتحان پنجاب ایجوکیشن کریکیولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی پیکٹا لے گی سرکلر میں کہا گیا کہ اس سال نویں اور دسویں بورڈز امتحان کے خراب نتائج کے باعث فیصلہ کیا گیا، دونوں کلاسوں کے بورڈ امتحان کا مقصد طلبہ کی تعلیمی ذہنی تربیت ہے، بورڈ امتحان سے نویں دسویں کلاسز کے بورڈ رزلٹ بھی اچھے ہوں گے۔