• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے فش فارمرز کو بھاری نقصان، مچھلی کے ریٹ گر گئے

ملتان/مظفرگڑھ(سٹاف رپورٹر/نمائندہ جنگ ) دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر ضلع مظفرگڑھ میں فش فارمرز کو بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔ہزاروں ایکڑ پر موجود فش فارمز زیرآب آنے کے خدشے کے پیش نظر فارمرز جلد بازی میں تالابوں سے مچھلی نکال رہے ہیں جسکی وجہ سے مچھلی کے ریٹ بری طرح گر گئے ہیں ۔ فارمرز کا کہنا ہے کہ سیلاب سے پہلے مچھلی کا فی کلو ریٹ 500 روپے تھا،اب 200 روپے فی کلو بھی کوئی خریدنے کو تیار نہیں،وہ مچھلی اب نہیں نکالتے تو یہ رقم بھی نہیں ملے گی۔
ملتان سے مزید