ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سسی چوک اور اڈہ بند بوسن پر 2 ملک شاپس پر چھاپہ،1300 لٹر جعلی اور ملاوٹی دودھ تلف، جعلی دودھ تیار کرنے پر ایک کولیکشن سنٹر کے مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی،تفصیلات کے مطابق جعلی دودھ بنانے پر سسی چوک پر واقع ملک شاپ مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ملک شاپ میں وئے پاؤڈر، کوکنگ آئل اور کیمیکلز کی ملاوٹ کرکے جعلی دودھ تیار کیا جارہا تھا۔اسی طرح دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائے جانے پر اڈہ بند بوسن پر ملک شاپ کو 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔