• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب کی تباہ کاریوں کی ذمہ دار ماضی کی حکومتیں بھی ہیں، ڈاکٹر روبینہ اختر

ملتان (سٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کی رہنما و حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ سیلاب کی تباہی کا ذمہ دار انڈیا کو ٹھہرایا جارہا ہے جو کسی حد تک درست ہے لیکن پچھلے 77 سالوں میں آنے والی حکومتیں بھی اس تباہی میں برابر کی شریک ہیں ،انہوں نے کہا کہ دریاؤں کی گزرگاہوں پر بستیاں بسانا، غیر قانونی تعمیرات کرنا، ڈیمز نہ بنانا اور کالا باغ ڈیم کو سیاست کی نذر کرنا کھلی ملکی دشمنی ہے، ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے صرف بڑے بڑے اعلانات کیے جارہے ہیں، لیکن چند تھیلے آٹے اور کپڑوں سے متاثرین کے ذہنی، جسمانی اور معاشی کرب کا مداوا نہیں ہوسکتا۔ اان خیالات کا اظہار انہوں نے بکھری این اے 148 میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ملتان سے مزید