ملتان ( سٹاف رپورٹر) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری ملتان میں منعقد ہوئی ، جس میں میڈیسن مارکیٹ اور کیمسٹ تاجران کی بڑی تعداد شریک ہوئی ، تقریب کے مہمانِ خصوصی طفیل ہاشمی جبکہ صدارت چیئر مین و کو آرڈینیٹر جنوبی پنجاب (وزارت صحت ) حافظ محمد اختر بٹ نے کی ، اس موقع پر حافظ محمد اختر بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کیمسٹ انڈ سٹری اس وقت شدید بحران اور مشکلات سے دو چار ہے تاہم تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے آخری سانس تک جدو جہد جاری رکھی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ جعلی اور دو نمبر ادویات فروخت کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں اور ایسے عناصر کا کیمسٹ برادری سے کوئی تعلق نہیں ، اس مافیا کے خلاف ہر سطح پر اعلان جنگ کیا جائے گا اور وزارت صحت کے ساتھ گفت و شنید کے ذریعے کیمسٹ برادری کو ریلیف دلایا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ پی سی ڈی اے کو ساؤتھ پنجاب کی سطح پر مزید فعال کیا جائے گا اور ہر ضلع میں باڈیز تشکیل دی جائیں گی ، نو منتخب چیئر مین پی سی ڈی اے ملتان چوہدری محمد اقبال عزیز نے کہا کہ تاجر برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پی سی ڈی اے کو مزید فعال بنایا جائے گا اور کیمسٹوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے بھر پورا اقدامات کئے جائیں گے، مہمانِ خصوصی طفیل ہاشمی نے کہا کہ اتحاد ہی کامیابی کی ضمانت ہے، کیمسٹ برادری کے مسائل مشترکہ ہیں اور ان کے حل کے لئے سب کو متحد ہو کر جد و جہد کرنا ہوگی، تقریب سے مرکزی تاجر و سماجی رہنما غضنفر ملک ، صدر پی سی ڈی اے بہاولپور ڈویڑن انعام گورایہ، آصف جاوید، اخلاق احمد ، صدر شجاع آباد خواجہ عبد الغفار اور راؤساجد علی نے بھی خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ پی سی ڈی اے کی قیادت کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور جنوبی پنجاب بھر میں اسے مزید فعال بنانے کے لئے بھر پور کردار ادا کیا جائے گا ، اجتماعی مفاد کے لئے سب متحد ہیں اور کسی بھی مسئلے پر مشتر کہ موقف اختیار کیا جائے گا ، اس موقع پر بہاولپور، خان پور ، شجاع آباد اور جلال پور سے آنے والے کیمسٹ رہنماؤں نے ایسوسی ایشن کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کیمسٹ کاز کے لئے ہم سب ایک ہیں اور اجتماعی مفاد کے لئے ہر ممکن ساتھ دیں گے، تقریب کے دوران حافظ محمد اختر بٹ نے نو منتخب باڈی جن میں چیئر مین چوہدری محمد اقبال عزیز ، سینئر وائس چیئر مین راؤعلی اصغر، وائس چیئر مین محمد سلیمان خواجہ ، سیکرٹری رانا محمد طاہر، اسسٹنٹ سیکرٹری محمد علی صدیقی ، فنانس سیکرٹری بابر شہزاد اور اسسٹنٹ فنانس سیکرٹری شہباز علوی سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔