• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترجیح……

مجو ڈیری کے کاروبار سے وابستہ ایک ایمان دار آدمی تھا۔

ہمیشہ خالص دودھ دیتا، نہ تو پانی ملاتا، نہ ناپ تول میں گڑبڑ کرتا۔

کچھ عرصے بعد سامنے ایک اور دکان کھل گئی۔

دوسرا دکان دار چرب زبان اور بے ایمان تھا۔

دودھ میں خوب پانی ملاتا، اور رعایتی قیمت پر فروخت کردیتا۔

پانچ سو کی خریداری پر آدھا کلو دہی بھی مفت دیتا۔

پورا علاقہ اس کی دکان پر امڈ آیا، مجو کا کاروبار ٹھپ ہوگیا۔

ایک دن دکان پر اداس بیٹھا تھا کہ میں نے جا کر حوصلہ بڑھایا۔

"غمزدہ مت ہو، یوں بھی آج کل بے ایمانی ہی کا دور ہے۔"

"مسئلہ یہ نہیں۔" وہ اداسی سے مسکرایا۔ "غم یہ ہے کہ مہنگائی

اتنی بڑھ گئی ہے کہ عوام۔۔۔ ایمان داری کے خالص پن پر

بے ایمانی کے سستے پن کو ترجیح دینے لگے ہیں۔"

تازہ ترین