خیبر پختونخوا میں بارشوں کی وجہ سے ڈینگی کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور سے متعلقہ محکموں اور کمشنرز کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کا جمع ہونے والا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کا باعث بن رہا ہے، تمام کمشنرز اور ڈی سیز فوری صفائی اور انسداد ڈینگی مہم شروع کریں۔
مراسلے کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت اسپتالوں میں انتظامات کرے، تمام اسپتالوں میں ادویات اور علاج معالجے کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔
مراسلہ میں مزید ہدایت کی گئی کہ ڈینگی کیسز کی موثر نگرانی اور بروقت رپورٹنگ کا نظام وضع کیا جائے اور حساس علاقوں میں باقاعدگی سے اسپرے اور لاروا کش اقدامات یقینی بنائیں۔