پیرس( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانس میں یوم دفاع پاکستان کے موقع چھ ستمبر کی شام فرانس کے درالحکومت پیرس میں معروف شاعرہ مصنفہ شاز ملک اور سعید ملک نے ملکانی ڈرامہ کی کامیابی ہر "جشنِ ملکانی" 6ستمبر بروز ہفتہ شام کو منانے کا اعلان کیا ہے جس میں معروفشاعرہ و مصنفہ شاز ملک کے دو شعری مجموعے دل کا نیلا سمندر اور ہم تمہارے ہیں کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوگی جس میں فرانس کے معززین کو مدعو کیا گیا ہے۔