• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی شہادت، حوثیوں کے اقوام متحدہ دفاتر پر چھاپے،11 گرفتار

صنعا( جنگ نیوز )یمن کے حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا اور الحدیدہ میں اقوام متحدہ کے دفاتر پر چھاپہ مار کر کم از کم 11 یو این اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔یہ چھاپہ اسرائیلی حملے کے بعد مارا گیا ہے، جس میں یمن کی حوثی حکومت کے وزیراعظم اور کئی وزراشہید ہوگئے تھے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے بتایا کہ حوثیوں نے زبردستی عالمی ادارہ خوراک کے دفتر میں داخل ہو کر اقوام متحدہ کی املاک ضبط کیں، دارالحکومت میں دیگر اقوام متحدہ کے دفاتر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈبرگ نے ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ 11 اہلکاروں کو صنعا اور بندرگاہی شہر الحدیدہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔یونیسف، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے دفاتر بھی ان دو شہروں میں ہیں۔گرنڈبرگ نے کہا کہ یہ گرفتاریاں ان 23 دیگر اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے علاوہ ہیں، جو پہلے سے حراست میں ہیں، جن میں سے کچھ 2021 سے قید ہیں، اور ایک اہلکار اس سال حراست کے دوران ہلاک ہو گیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید