بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اونیت کور ایک منفرد صورتحال کا شکار ہوئیں جب معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر ان کی ایک پوسٹ کو لائک کیا، یہ واقعہ تیزی سے وائرل ہوا اور سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔
اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے اوِنت کور نے کہا ہے کہ ایسی باتیں میری توجہ کو مقصد سے نہیں ہٹاتیں، میں ہمیشہ اپنے خواب اور والدین کی خوشی کو ترجیح دیتی ہوں۔
انڈیا ٹوڈے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اونیت کور نے کہا کہ میں کبھی اپنے مقصد سے نہیں ہٹتی، میری پوری توجہ محنت کرنے اور اپنی صلاحیتوں میں بہتری لانے پر ہوتی ہے، صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ ہر پہلو میں خود کو بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ میں اپنے والدین کو فخر محسوس کرواؤں اور اسے میں کبھی نہیں بھولتی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں ہر قسم کی غیرضروری باتوں یا تنازعات سے دور رہ کر صرف اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز رکھتی ہوں۔