• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ہانیہ عامر بننے کی کوشش‘، دنانیر کی نئی ویڈیو زیر بحث آگئی

پاکستان کی معروف انسٹاگرامر اور ’پاوری‘ گرل دنانیر مبین کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

حال ہی میں انسٹاگرامر اور ابھرتی ہوئی اداکارہ نے اپنی نئی ٹرانسفارمیشن ویڈیو شیئر کی۔

مذکورہ ویڈیو میں پہلے بغیر میک اپ اور پھر مکمل گلیمرس انداز میں، عالمی شہرت یافتہ پاپ آئیکون، گلوکارہ ریحانہ کے مشہور گانے ’بریکنگ ڈش‘ پر لپ سنکنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔


’پاوری‘ گرل نے حسِ مزاح کا استعمال کرتے ہوئے ریحانہ کے بریکنگ ڈش کا اپنے پٹھان ہونے سے منسلک کیا اور ٹرانسفارمیشن ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ بریکنگ ڈش ہوں یا ہڈیاں اس کا ذمہ دار پٹھان خون ہے۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی تو زیر بحث آگئی۔ صارفین کے مطابق دنانیر اب اداکارہ ہیں اس لیے ایسی ویڈیوز انہیں نہیں بنانی چاہیے۔

ایک صارف کا کہنا ہے کہ دنانیر اداکارہ ہانیہ عامر کو کاپی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ بھارتی فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کی کوشش ہے۔

ایسے میں بعض صارفین دنانیر کی خوبصورتی کی تعریف کرتے بھی دکھائی دیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید