پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی اور ہدایتکار سیفی حسن کے درمیان جھگڑے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
شوٹنگ کے دوران سیٹ پر چھوٹے موٹے جھگڑے یا تلخ کلامی ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن وہاج علی اور سیفی حسن کے درمیان زبردست جھگڑے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے صارفین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں وہاج علی کو سیفی حسن کو ایک نئے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ایک دوسرے پر چیختے چلاتے نظر آ رہے ہیں۔
زبانی تکرار کے بعد وہاج علی سیٹ چھوڑ کر جاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین اس تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ وہاج علی اور سیفی حسن کے درمیان واقعی جھگڑا ہوا ہے یا پھر یہ ڈرامے کے کسی سین کی ویڈیو لیک ہوئی ہے۔
اس نئے ڈرامے میں وہاج علی اور سحر خان مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، مداح خوف اور مزاح کے امتزاج سے بھرہور اس ڈرامے کے ریلیز ہونے کا بہت بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔