نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ملک میں اب تک کے جانی اور مالی نقصانات کا ڈیٹا جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 881 افراد جاں بحق اور 1176 زخمی ہوئے۔ بارشوں کے باعث پنجاب میں 223 افراد جاں بحق اور 648 زخمی ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 48 افراد جاں بحق اور 359 زخمی ہوئے جبکہ سندھ میں 58 افراد جاں بحق اور 78 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں اب تک بارشوں سے 26 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے جبکہ گلگت بلتستان میں 41 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوئے۔
آزاد کشمیر میں بارشوں سے 37 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوئے جبکہ اسلام آباد میں 8 افراد بارشوں سےمختلف حادثات میں جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 510 مرد، 134 خواتین اور 237 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 565 مرد، 289 خواتین اور 322 بچے ہیں۔
بارشوں اور سیلاب سے اب تک 8 ہزار 206 مکانات تباہ ہوئے جبکہ 6 ہزار 180 مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔