• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے گرفتار ہیں اُن کو ضمانت نہیں مل رہی: علیمہ خان

علیمہ خان—فائل فوٹو
علیمہ خان—فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بیٹے گرفتار ہیں ان کو ضمانت نہیں مل رہی ہے۔

راولپنڈی کے اڈیالہ جیل کے باہر ایک صحافی نے علیمہ خان سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی اپنی طاقت کھو رہی ہے؟

جس کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ ہم بھائی سے ملنے آئے ہیں، سیاست پر سوال پارلیمنٹ میں جا کر پوچھیں وہاں آپ کے سوال کا تسلی بخش جواب مل جائے گا۔

ایک اور صحافی نے بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ سے متعلق سوال کیا۔

جس کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ آپ کون ہیں آپ صحافی نہیں لگتے، کوئی اور ہیں، پھر بانی پی ٹی آئی کی بہن نے ارد گرد موجود پولیس اہلکاروں سے پوچھا کہ کیا آپ کو یہ صحافی لگتے ہیں؟

علیمہ خان نے شوکت خانم فنڈ سے جائیداد خریدنے اور بھائی کے بیان پر سوالات جواب دینے سے گریز کیا۔

قومی خبریں سے مزید