• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس نے گزشتہ رات 502 ڈرون اور 24 میزائل داغے: یوکرینی فضائیہ

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

یوکرین کی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر گزشتہ شب 502 ڈرونز اور 24 میزائلز سے حملہ کیا۔

 یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے کے دوران یوکرین نے 430 روسی ڈرون اور 21 میزائل مار گرائے۔

یوکرینی فوج کے مطابق یوکرینی فضائی دفاعی نظام روسی میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے میں مصروف ہے۔

دوسری جانب روس کے علاقے روستوف میں ٹرین اسٹیشن کے قریب یوکرینی ڈرون گرنے سے بجلی کی فراہمی اور ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔

روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے یوکرین کے 105 ڈرون تباہ کر دیے ہیں۔

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ یوکرین اور اس کے اتحادی تنازع کے حل پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے کے امکان کو مسترد کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید