• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمین کی گردش میں سستی ماحول میں آکسیجن کے اضافے کا باعث بن سکتی ہے: تحقیق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ زمین کی گردش میں بتدریج سستی  ہمارے ماحول میں آکسیجن کے اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

نیچر جیو سائنس میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق زمین کی تشکیل  تقریباً 4.5 بلین سال پہلے ہوئی اور اس وقت سے لے کر اب تک چاند کی کشش ثقل کی وجہ سے اس کی گردش کی رفتار بتدریج کم ہو رہی ہے جس کے باعث زمین پر دن مسلسل لمبے ہو رہے ہیں۔

تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ 1.4 بلین سال پہلے دن تقریباً 18 گھنٹے کے ہوتے تھے لیکن موجودہ وقت میں دن 24 گھنٹے کا ہوتا ہے، زمین کی گردش میں سست روی نے زندگی پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

تحقیق کے مطابق دن کا دورانیہ طویل ہونے سے سائانوبیکٹیریا فوٹو سنتھیسز کے ذریعے زیادہ آکسیجن پیدا کر سکتے ہیں کیونکہ ان کی زندگی کا انحصار صرف سورج کی روشنی پر ہی نہیں بلکہ ان کے میٹابولک سسٹم کے وقت پر بھی ہوتا ہے۔

اس لیے محققین نے تحقیق کے دوران جھیل ہورون میں مایئکروبیل میٹس کا مشاہدہ کیا جہاں آکسیجن پیدا کرنے والے سائانو بیکٹیریا، سلفر میٹابولائزنگ مائیکروبز سے مقابلہ کرتے ہیں۔

اوشنوگرافر برائن آربک کی سربراہی میں کی گئی اس تحقیق میں آکسیجن کی پیداوار اور دنوں کی لمبائی میں براہ راست تعلق سامنے آیا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید