مون سون کا 9 واں اسپیل آئندہ ایک دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد سے نیشنل ڈیزاسٹر منیمجنٹ کے مطابق 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
6 ستمبر سے ملک کے جنوبی علاقوں بشمول جنوبی پنجاب اور جنوبی سندھ میں بارشیں متوقع ہے۔
ملک کے ساحلی علاقوں بدین، سجاول اور تھر پاکر میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 4 سے 5 ستمبر کے دوران پنجند کے مقام پر راوی، چناب اور ستلج کے ریلے جمع ہوں گے۔
پانی کے ریلوں کی آمد کے باعث پنجند کے مقام پر شدید سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو تقریباً 5 ہزار 700 ٹن امدادی سامان فراہم کیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب نارروال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں۔