• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے، عبیداللّٰہ گورگیج

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رکن بلوچستان اسمبلی میر عبیداللہ گورگیج نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں پر دہشت گردوں کا حملہ دراصل ملک کو غیرمستحکم کرنے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی گھناؤنی سازش تھی مگر ملک دشمن عناصر اپنے مذموم اور ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں بی این پی کے جلسہ کے بعد خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے موقع پر زخمیوں اور ان کے اہل خانہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر پی پی پی کے مرکزی رہنما ثناء اللہ جتک اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے سول اسپتال میں زخمیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں اورسیاسی کارکنوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل افسوس اور ناقابلِ قبول عمل ہے ایسے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
کوئٹہ سے مزید