• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن انسانیتؐ کی آمد سے قبل تاریکی چھائی ہوئی تھی، مفتی محمد جان

کو ئٹہ (پ ر) رہنما اتحاد اہلسنت بلوچستان و صوبائی ناظم تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بلوچستان مفتی محمد جان قاسمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محسن انسانیتﷺ کی ولادت سے قبل عرب کے پورے معاشرے پر جہالت کی تاریکی چھائی ہوئی تھی۔معاشرے کا ہر فرد جاہلانہ خود ساختہ قبائلی رسم و رواج کا شکار تھااورباالخصوص خواتین کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتا تھا۔رحمت عالم ﷺ نےاسلام کےذریعے عورت کو معاشرے میں عزت ،وقاراور اعلیٰ مقام عطاء فرمایا، ۔عورت کی عزت و وقار اسلامی احکامات پر عمل پیرا ہونے میں ہیںآخر میں انہوں نے بی این پی کے جلسے میں خود کش دھماکے اور قیمتی جانوں کی ہلاکت پر گہرے غم و دکھ کا اظہارکیا اور حکومت بلوچستان سے اپیل کی کہ حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید