کوئٹہ ( پ ر) جے یو آئی پاکستان کے صوبائی پریس ریلیز کے مطابق جماعت کا سالانہ صوبائی تربیتی اجتماع کل 4 ستمبر کو جامعہ دارلہدی ہارونجی ٹاؤن تحصیل نانا صاحب خانوزئی میں منعقد ہوگا تربیتی اجتماع کا آغاز سہ پہر تین بجے ہوگا اجتماع کے تین سیشن ہوں گے تربیتی اجتماع کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں اور مختلف امور کو انجام دینے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اجتماع کی صدارت صوبائی امیر مولانا عبدالمالک کریں گے جبکہ رہبر جمعیت مولانا محمد خان شیرانی کے علاوہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے صوبائی امراء اور مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان مدعو کئے گئے ہیں جے یو آئی پاکستان کے مرکزی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق 5 اکتوبر کو خیبر پختونخوا 9 نومبر کو پنجاب اور 14 دسمبر کو سندھ کے صوبائی تربیتی اجتماعات منعقد ہوں گے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مختلف وجوہات کی بنا پر سیاسی عمل اور سیاسی اجتماعات سے سنجیدگی اور مقصدیت رخصت ہوگئے ہیں " طاقت کے مظاہرے" کے عنوان سے بے مقصد ہجوم جمع کرنے کی روایت نے بامعنی اور مفید سنجیدہ شعوری اکٹھ کا دور ختم کر دیا ہے ان حالات میں جے یو آئی پاکستان نے رہبر جمعیت مولانا محمد خان شیرانی کی قیادت میں تسلسل اور باقاعدگی کے ساتھ جزباتیت اور سطحی پن کے بجائے بصیرت اور تفکر و تدبر کے ساتھ حالات اور ماحول کو سمجھنے کیلئے تربیتی اجتماعات کی انعقاد کا فیصلہ کیا ہے-