کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گرنے کے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ حادثے میں پاک فوج کے دو میجرز سمیت دیگر جوانوں کی شہادت قومی سانحہ ہے ، جس نے پوری قوم کو غمزدہ کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا جب ملک شدید سیلابی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے اور افواج پاکستان ہر محاذ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے ۔