• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی افسوسناک ہے، انصاف اسٹوڈنٹس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر مطیع اللہ کاکڑ اور سینئر نائب صدر شمشیر خان نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی اور غیرانسانی جمہوری رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اپنا قبلہ درست کریں اور بای پارٹی اور ان کی اہلیہ کو آئینی طور پر حاصل تمام سہولیات فراہم کی جائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلط حکمرانوں نے جیل میں مقید بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو سہولیات کی فراہمی بند کررکھی ہے حالانکہ عدلیہ کی جانب سے جیل حکام کو متعدد بار ہدایت کرنے کے ساتھ ساتھ ذاتی معالج کو طبی معائنے کی ہدایت کی ہے لیکن جیل انتظامیہ لیت و لعل سے کام لے رہی ہے ۔ انہوں نے بانی کے بھانجوں شاریز خان اور شیر شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح ہتھکنڈوں سے بانی اور پارٹی کو آئینی ، سیاسی اور جمہوری جدوجہد سے دستبردار نہیں جاسکتا ۔
کوئٹہ سے مزید