کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کوئٹہ حسن شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز نےآٹھ ہزار موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن کر کے آٹھ کروڑ روپے ریونیوکی مد میں سرکاری خزانے میں جمع کرایا گیا ہے تمام کیسز کو جلد نمٹانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اتنے قلیل وقت میں اس بڑی تعداد میں موٹرسائیکلوں کو رجسٹرڈ کرنا محکمہ کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے عزم کا ثبوت ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں فوری طور پر رجسٹرڈ کرائیں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔