کوئٹہ(اسٹا ف رپورٹر)بلوچستان صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ صحت کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر محمد نواز کبزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین صمد خان گورگیج، شاہدہ رؤف، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، اسپیشل سیکرٹری صحت شہک بلوچ اور اسپیشل سیکرٹری اسمبلی عبدالرحمٰن نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرو یورولوجی سے متعلق بل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔