• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی محتسب نے پنشنر کو زائد کٹوتی شدہ رقم واپس دلوا دی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی محتسب بلوچستان کی کارروائی ، محکمہ خزانہ نے محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ محمد رمضان ولد حاجی علی خان کو زائد کٹوتی شدہ رقم واپس کردی ۔ شکایت گزار نے صوبائی محتسب بلوچستان کو درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ جنرل انشورنس کیس میں 860 روپے ماہانہ کی بجائے 1520 روپے کٹوتی کی گئی ، محتسب دفتر نے کیس کی سماعت کے بعد محکمہ خزانہ سے جواب طلب کیا ، جس پر متعلقہ ادارے نے شکایت گزار کے اکاؤنٹ زائد کٹوتی شدہ رقم جمع کرادی ۔ شکایت گزار نے 31 جولائی 2025 کو دفتر محتسب کو خط لکھ کر شکریہ ادا کیا اور کیس نمٹانے کی درخواست کی ۔ بعد ازاں کیس کو نمٹا کر فریقین کو مطلع کردیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید