• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریم ﷺ خالق کائنات کے محبوب ہیں، مفتی جان محمد قاسمی

کوئٹہ (پ ر) رہنما اتحاد اہلسنت بلوچستان و صوبائی ناظم تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بلوچستان مفتی محمد جان قاسمی نےجامعہ غوثیہ انوار باہو وحدت کالونی کوئٹہ میں بزم قاسمیہ کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ نبی کریم ﷺ کی ذات مبارکہ تمام خلائق کے محبوب بلکہ خود خالق کائنات کے محبوب ہیں۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں آپﷺ کے شہر و عمر کی قسم کے ساتھ یاد فرمایا۔حضرت عمر فاروقؓ نے ایک دن نبی کریم ﷺ سے عرض کی یا رسول اللہﷺ آپ کی بزرگی اللہ تعالیٰ کے نزدیک ا س قدر بلند ہے کہ اللہ تعا لیٰ آپکے شہر و عمر کو قسم کے ساتھ یاد فرماتے ہیں ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓنے ایک دفعہ حضور ﷺ سے عرض کی کہ میں دیکھتی ہوں آپ کا رب آپ کی خواہش پوری کرنے میں جلدی فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ نےآپ ﷺ کی خواہش کے مطابق خانہ کعبہ کو مسلمانوں کا قبلہ بنا دیا۔
کوئٹہ سے مزید