• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خودکش حملہ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے، ملک سکندر خان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے سردارعطاءاللہ خان مینگل کی چوتھی برسی کےحوالے سے کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم میں جلسہ کے بعد خودکش حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے اللہ کا کرم ہے کہ سردار اختر جان مینگل ، محمودخان اچکزئی اور دیگر محفوظ رہے انہوں نے بی این پی سے سانحہ پر ہمدردی ، شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور زخمیوں کو جلد صحت عطا کرے۔
کوئٹہ سے مزید