• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15 سو سالہ جشن عیدمیلادالنبیؐ انتہائی جوش و جذبے سے منایا جائیگا ، نعیم مدنی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)میلاد کمیٹی کی جانب سے 1500 سالہ جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی جوش و جذبے منایا جائے گا ، نعیم احمد مدنی نےبتایاکہ میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام 12 ربیع الاول کو عظیم الشان جلوس میلاد کا انعقاد کیا جائے گا جلوس صبح ساڑھےنوبجے میلاد ہاؤس فقیر محمد روڈ سے نکالا جائے گا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا میزان چوک پر مرکزی جلوس میں شامل ہو گاماہ ربیع الاول محبت یگانگت اور رواداری کا پیغام دیتا ہے اس حوالے سے میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام مختلف علاقوں میں محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے مساجد ، درباروں ، خانقاہوں گھروں ، دکانوں کو پرچموں اور لائیٹس لگا کر سجایا گیا ہے تمام امت مسلمہ اس دن کو اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے عقیدت و احترام سے مناتی ہےمیلاد کمیٹی کوئٹہ کے زیرِ اہتمام 12 ربیع الاول کے جلوس کے اختتام پر شرکاء جلوس کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید