عالمی شہرت یافتہ اطالوی فیشن ڈیزائنر جورجیو آرمانی 91 برس کی عمر میں پیرانہ سالی کے باعث اپنے گھر پر انتقال کرگئے۔
جورجیو آرمانی کے فیشن ہاؤس نے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ 11 جولائی 1934 کو میلان (اٹلی) کے جنوب میں واقعہ ایک قصبے میں پیدا ہونے والے آرمانی ڈاکٹر بننا چاہتے تھے لیکن تقدیر انھیں فیشن کی دنیا میں لے آئی۔
فیشن کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے آرمانی، جو میلان کے ریڈی ٹو ویئر فیشن کے حوالے سے معروف تھے اور انھوں نے ان اسٹرکچرڈ فیشن ملبوسات کو ایک نئی طرز دی۔
وہ اس سال جون میں ہونے والے فیشن شوز میں بھی اپنی نامعلوم بیماری کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے تھے جبکہ وہ ان دنوں اپنے فیشن ہاؤس کے 50 سال مکمل ہونے پر میلان فیش ویک میں شرکت کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
فیشن کی دنیا کی اس پرتعیش صنعت جس میں بڑے ادارے جیسے لوئیس ووٹن اور گوچی پر گروپس کا غلبہ ہے لیکن جورجیو آرمانی ان چند ڈیزائنرز میں سے ایک تھے جو اپنی کمپنی کے خود ہی مالک تھے۔
فوربس کے مطابق موت کے وقت انکی بزنس امپائر کی مجموعی مالیت 10 ارب ڈالرز سے زائد تھی۔ انکے بزنس میں ملبوسات اور اسکے لوازمات، ہوم فرنشنگز، پرفیومز، کاسمیٹکس، بکس، فلاورز اور چاکلیٹس شام تھے، اسی وجہ سے انکا شمار دنیا کے 200 امیر ترین افراد میں ہوتا تھا۔