سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نجی اسپتالوں کو الرٹ کر دیا۔
سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ عوام کے تحفظ کے لیے تمام نجی اسپتال اور صحت کے ادارے اپنا کردار مؤثر انداز میں ادا کریں، اسپتالوں کو سیلاب کے پانی سے محفوظ رکھنےکے اقدامات کیے جائیں۔
کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ ای آر، آئی سی یو، او ٹی کے لیے بجلی کے متبادل جنریٹر وغیرہ کا بندوبست کیا جائے، سیلاب کی صورتِ حال میں مریض کی بحافظت فوری منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات کیے جائیں۔
سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام اسپتالوں کو 24 گھنٹے عملے سمیت تیار رہنے کے لیے پابند کیا گیا ہے، سیلاب متاثرین کے لیے پہلے سے ہی اسپتالوں میں بیڈز مختص کیے جائیں۔
کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیل سکتے ہیں جس پر قابو پانے کے لیے عملے کو فعال رکھا جائے، کیسز کو رپورٹ کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ حکام سے منظم رابطہ رکھا جائے۔