سری لنکا میں مسافر بس کھائی میں گر گئی جس کے باعث 15 مسافر ہلاک ہوگئے۔
سری لنکن پولیس کے مطابق بس کو حادثہ دارالحکومت کولمبو سے 174 میل مشرق میں ویلاویا قصبے کے قریب پیش آیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے 16 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بس کا ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث بس پر قابو برقرار نہیں رکھ سکا جس سے بس حادثے کا شکار ہوگئی۔