• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں پھر زلزلہ، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار سے متجاوز

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

افغانستان میں ایک بار پھر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 بتائی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمن ہیلمھولٹز سینٹر برائے جیو سائنسز نے بتایا ہے کہ افغانستان کے جنوب مشرقی علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر ان زلزلے کے جھٹکوں کی شددت 5 اعشاریہ 5 بتائی گئی ہے۔

فوری طور پر ان جھٹکوں سے ممکنہ نقصانات کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

افغان حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ چند روز کے دوران زلزلوں سے اب تک 2 ہزار 205 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جبکہ 3 ہزار 600 افراد زخمی ہوئے۔

زلزلے سے متاثرہ 84 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید