• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں کی مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گے: ایران

ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی—فائل فوٹو
ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی—فائل فوٹو

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیلی قابض فورسز کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی مدد جاری رکھیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔

دونوں رہنما کے درمیان ایران و قطر کے مابین دوطرفہ تعلقات، بین الاقوامی امور بالخصوص فلسطین میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری مظالم پر اظہارِ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے ملاقات کے دوران اس بات زور دیا کہ عالمی سطح پر غزہ میں ہونے والے نسل کشی روکنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید