• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ون ڈے جنوبی افریقا کے نام، سیریز میں انگلینڈ کو شکست

شارجہ (نمائندہ خصوصی) آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ میں بھی جنوبی افریقا نے ون ڈے سیریز جیت لی۔ لارڈز میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کے خلاف دوسرا میچ پانچ رنز سے جیت لیا۔ جنوبی افریقا کیلئے صرف 5 ون ڈے میچز کھیلنے والے نوجوان بیٹر میتھیو بریٹزکی نے جمعرات کو انگلینڈ کے خلاف 85 رنز کی اننگز کھیل کر ون ڈے کرکٹ میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔ یہ ان کے 5 میچز پر مشتمل ون ڈے کیریئر کی مسلسل پانچویں نصف سنچری تھی۔ یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں ۔ اس جیت سے پروٹیز نے تین میچوں کی سیریز میں2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔ 331 کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے اوپنر جیمی اسمتھ اننگز کی پہلی گیند پر آؤٹ تھے۔ جوش بٹلر نے ہیری بروک اور ول جیکس کے ساتھ بالترتیب 69اور 40 رنز کا اضافہ کیا۔ جوفرا آرچر نے 14 گیندوں پر 27 رنز بنائے اور آخری گیند پر برابری کیلئے 6 رنز تک پہنچا دیا، مگر وہ وہاں 1 رنز کرسکے۔ یوں انگلینڈ 9 وکٹ پر 325 رنز تک محدود رہا۔ برگر نے 3 اور مہاراج نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید