• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میسی کا ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ، ارجنٹینا نے وینزویلا کو ہرا دیا

کراچی (جنگ نیوز) ارجنٹینا کے لیونل میسی نے ہوم گراؤنڈ پر اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیل لیا۔ اگلے سال ورلڈ کپ کھیلنے کے بارے میں میسی کا کہنا ہے کہ اس بات کا فیصلہ وہ وقت آنے پر کریں گے۔ بیونس آئرس میں ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں ارجنٹینا نے وینزویلا کو 3-0 سے ہرادیا ۔ میسی نے 2 گول اسکور کرکے میچ یادگار بنایا، تیسرا گول مارٹینز نے کیا۔ میچ سے قبل اسٹیڈیم میں موجود 80 ہزار تماشائیوں نے کھڑے ہوکر اپنے کپتان کو خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر میسی اپنے تینوں بچوں کے ہمراہ موجود تھے۔ ارجنٹینا ورلڈ کپ کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکا ہے۔38 سالہ لیونل میسی کا کہنا ہے کہ اُن کے لیے یہ بڑا جذباتی لمحہ تھا ۔ انہوں نے 194 میچز میں اپنے ملک کیلئے 114 گول کیے ہیں۔ ادھر چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمنی کو مہم کے آغاز میں ہی ناکامی سے دوچار ہونا پڑا، سلوواکیہ نے اسے 2-0 سے شکست دے دی ۔ اسے نیشنز لیگ میں پرتگال اور فرانس نے بھی ہرایا تھا۔

اسپورٹس سے مزید