شارجہ (نمائندہ خصوصی) نیوزی لینڈ کے سابق بیٹسمین راس ٹیلر دوبارہ انٹر نیشنل کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ اس بار وہ نیوزی لینڈ نہیں بلکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایشیا ای اے پی کوالیفائر میں سموآ ( Samoa ) کی نمائندگی کریں گے۔ راس ٹیلران کا کہنا ہے کہ مجھے یہ اعلان کر کے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ اب میں کرکٹ میں سموآ کی نمائندگی کر رہا ہوں ۔ میری واپسی میرے کھیل سے محبت کا ثبوت ہے۔ راس ٹیلر نے کیویزکے لئے 112 ٹیسٹ ، 236 ون ڈے اور 102ی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔ انہوں نے اپریل 2022 میں آخری مرتبہ نیوزی لینڈ کی انٹر نیشنل کرکٹ میں نمائندگی کی تھی۔ سموآ ایسٹ ایشیا پیسفک ریجنل کی 9 ٹیموں میں شامل ہے ۔